فرانس کے مختلف شہروں میںپیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ چھبیسویں ہفتے بھی مظاہرے جاری رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جو پچھلے ہفتے پیلی جیکٹ تحریک کے آغاز کے بعد سے سب سے کم تعداد میں فرانس کی سڑکوں پر نکلے تھے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ، فرانس کے مختلف شہروں منجملہ پیرس ، لیون ، نانت ، مون پلیہ، بوردو اور اسٹراسبرگ میں مظاہروں کی کال دی گئی اور مظاہرین سڑکوں پر آ گئے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ،پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ۔ فرانس کی ثقافتی اور اکیڈمک شخصیات کی جانب سے یلوجیکٹ تحریک کی حمایت میں خط جاری کئے جانے کے ایک دن بعد بہت سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اب اس کے بعد فرانسیسی صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی اسٹریٹیجی میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔فرانس میں یلوجیکٹ تحریک گذشتہ نومبر کے وسط سے جاری ہے ۔ مظاہرین فرانس کے صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔