لاہور( نیوز رپورٹر) ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے ڈبلیوایچ او کی حالیہ رپورٹ تشویشناک ہے۔پنجاب میں کرونا کیسز سب سے زیادہ اور ٹیسٹ سب سے کم ہور ہے ہیں۔کے پی کے اموات کی شرح میں پہلے نمبر پر ہے۔وفاق،پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔وفاق اور صوبوںمیںرابطوں کا شدید فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔
کرونا کے حوالے سے ڈبلیوایچ او کی حالیہ رپورٹ تشویشناک ہے:عظمیٰ بخاری
May 12, 2020