لاہور(خصوصی نامہ نگار)کرونا وائرس سے پیدا شدہ معاشی بحران کے پیش نظرمنہاج یونیورسٹی لاہور نے فیسوں میں دس فیصد تک رعایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈائون اور شدید معاشی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور انتظامیہ نے طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے سمسٹر فیس میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ طلبہ کی آسانی کے لئے سمسٹر فیس جمع کروانے کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے اور اب طلبہ اپنی سمسٹر فیس 22مئی کی بجائے 30مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلباء اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نازک معاشی صورتحال میں منہاج یونیورسٹی نے نہ صرف طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے فیسوں میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے ۔
کرونا سے پیدا معاشی بحران کے پیش نظر منہاج القرآن یونیوسٹی لاہور نے فیسوں میں 10 فیصد رعایت دے دی
May 12, 2020