جسقم اے‘ ایس آر اے‘ ایس ایل اے کالعدم تنظیمیں قرار

May 12, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے تین جماعتوں کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسقم (اے)‘ ایس آر اے اور ایس ایل اے کالعدم قرار دیدی گئیں۔ وزارت داخلہ نے تینوں جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تینوں جماعتوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی کو وزارت داخلہ کا حکم موصول ہو گیا۔ تینوں جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کی ہدایات سندھ‘ بلوچستان حکومتوں کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے بھی تینوں جماعتوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں