اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، امجد نیازی اور شیخ روحیل اصغر سمیت کئی ارکان نے ماسک ہی نہیں پہنے، سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی، ڈپٹی اسپیکر ارکان کو ہدایات دیتے ہی رہ گئے۔قومی اسمبلی قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکان سے گزارش ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں، اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔اس سے قبل ڈپٹی سپیکر کا پارلیمنٹ میں کوویڈ-19 کے اجلاس کی تیاریوں بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں اراکین کے کورونا ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ انٹری پر ڈیجیٹل مشین لگائی گئی ہے جو سب کا ٹمپریچر لیتی ہے۔ اگر کوئی رکن بغیر ماسک کے داخل ہوگا، مشین اس کی شناخت کرے گی۔ تمام اراکین کو قومی اسمبلی ہال داخلے کے وقت ماسک، گلووز اور سینیٹائزر فراہم کئے جائیں گے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صرف کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ جن اراکین نے بولنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں ان کا نام دیں گی۔ ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے۔ایوان میں خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان جملے کستے رہے جب خواجہ آصف نے کہا کہ ’’سافٹ لاک دائون ہماری سمجھ سے باہر ہے تو تھریک انساف کے ارکان نے آواز لگائی’’یہ آپ کی سمجھ میں آئے گا بھی نہیں‘‘شاہ ،حمود قریشی نے جامع اور مدلل تقریرکی اور کرونا سے متعلق تمام اعداو شمار ایوان کے سامنے رکھے انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق پر تنقید کا بھی بھر پور جواب دیا ۔خواجہ آصف نے سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ’’امپورٹیڈ مشیر اطالاعات‘‘ قرار دے دیا۔ریاض پیرزادہ اور شیخ روحیل اصغر ارکان کو گلے ملتے رہے۔
قومی اسمبلی اجلاس،علی امین گنڈاپورسمیت کئی ارکان نے ماسک نہیں پہنے
May 12, 2020