اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جو ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منموہن سنگھ جن کی عمر 87 برس ہے، ادویات کے ری ایکشن ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایمز ہاسپٹل کے ذرائع کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم کی طبیعت اب کافی سنبھل گئی ہے۔