جھڈو (نامہ نگار) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جھڈو میں زیادہ عوامی روابط رکھنے والے اداروں کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے جھڈو کے سرکاری اسپتال کو ٹیسٹ کٹیں فراہم کردی گئیں ہیں جس کے بعد اسپتال کے عملے نے شہر کے تمام بینکوں کے دوافسران اپریشن مینیجر اور کیشیئر کے کرونا ٹیسٹ کئے جس کے نتیجے میں جھڈو کے خوشحالی بینک کے اپریشن منیجر سانگھڑ کے رہائشی عادل شیخ اور خالق کھوسہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اس نجی بینک کے قریب رہائش پذیر حافظ وقار کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جھڈو میں کرونا کے تین مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سیخوشحالی بینک کے تمام ملازمین اور متاثرہ افرادکیگھر والوں کیکرونا ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں ان کے نتائج آنا باقی ہیں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عادل شیخ کو نواب شاہ آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا اور حافظ وقار اور خالق کھوسہ کو انکے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔