سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان ، سرمایہ کاروں کے 4ارب روپے ڈوب گئے

May 12, 2020

لاہور (کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 16.10پوائنٹس کے اضافے سی33283.79پوائنٹس کی سطح پر آ گیااور52.13فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت4 ارب85کروڑ67لاکھ روپے گھٹ گئی ۔تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت125.23فیصد زائد رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ67لاکھ روپی سے گھٹ کر 63کھرب 91کروڑ82لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو19کروڑ82لاکھ 48ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 11کروڑ10لاکھ 23ہزار شیئرز زائد ہے۔

مزیدخبریں