میلبرن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے ایل بی ڈبلیو قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بحث سے باہرنکلنا چاہیئے کہ گیند کہاں پچ ہوئی۔ایل بی ڈبلیو قانون سے متعلق تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف یہ دیکھا جائے کہ گیند اسٹمپ کے سامنے تھی یا نہیں، امپائرز اگر دیکھیں کہ گیند وکٹوں پر لگ رہی ہے تو بلے باز کو آؤٹ قرار دیں۔یہ بھی کہا کہ آئی سی سی گیند کو چمکانے کیلئے کچھ مصنوعی اشیا کی لسٹ بنائے، جس چیز کا انتخاب ہو اس چیز کو لازم کردیا جائے۔