راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ سے ان کے دفتر میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی اور صرافہ بازار اوربھابڑہ بازارسمیت شہر کی کاروباری تنظیموں کے نمائندگان نے میٹنگ کی جس میں چیئرمین نے بتایا کہ آر ڈی اے اندرون شہرکے دو علاقوں صرافہ بازار اور بھابڑہ بازارکے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنارہی ہے ان دو مقامات کا انتخاب اسلئے کیا گیا ہے کہ یہ دونوں قدیم طرز تعمیر کے بازار ہیں جن میں تاریخی پس منظر کی تعمیرات ہیں آرڈی اے نے اس معاملے پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آج میٹنگ کرکے یہ بتانا ہے کہ وہ اس کوشش میں ہمارے ساتھ تعاون کریں یو این ڈی پی بھابڑہ بازار اور صرافہ بازار کے روائتی حسن کو واپس لانے کیلئے ان بازوروں میں گذرنے والے بجلی ، ٹیلیفون کی تاروں کے جمگھٹے ، دیگر کیبلز خوبصورت پائپوں میں بند کرکے ان پر بھی دلکش نقش و نگار کرائے گی ، ٹیڑھے میڑھے بجلی کے پول اور کھمبے ان دو نوں علاقوں سے ہٹا دئے جائیں گے ہر چیز ایک ترتیب میں آئے گی میٹنگ میں صرافہ بازار کے صدرشیخ آصف ادریس،مرکزی انجمن تاجران کے صدرشاہدغفورپراچہ، راولپنڈی چیمبرکے ممبر شیخ عاصم ادریس ،کالج روڈکے صدر طارق جدون، شیخ ندیم اور شیخ ابرارنے شرکت کی چیئرمین آرڈی اے طارق محمودمرتضی نے کہاکہ راجہ بازار اور اس سے ملحقہ بازاروں کو مرحلہ وار ٹرانسفارمیشن میں لایاجائے گا یو این ڈی پی اور تاجر تنظیمیں ہماری ڈیویلپمنٹ پارٹنر ہیںاس موقع پر یو این ڈی پی کی طرف سے منصوبے کی بریفنگ د ی گئی جس میں بتایا گیا کہ صرافہ بازاراوربھابڑابازار میں عمارات کے آگے تجاوزات نسبتا کم ہیں اسلئے ان بازاروں کا اس تبدیلی کیلئے انتخاب کیاگیاہے پراجیکٹ کے مطابق دکانوں کے سامنے سے تجاوزات کے علاوہ بجلی و ٹیلی فون کے غیر ضروری کھمبے ہٹا کر سڑک سے غیر ضروری رکاوٹیںختم کردی جائیں گی بجلی و ٹی وی کیبل کے بے ہنگم پھیلاؤ کو ختم کرنے کیلئے ان کو پاسٹک کے پائپوں میں ڈال کر عمارتوں کے سامنے سے اس طرح گزارا جائے گا کہ ان کہ خوبصورتی اٹھ کر سامنے آئے اور عمارتیں اپنی تاریخی اور روائتی جھلک دیں اس کے علاوہ گلیوں کے کھمبوں کو بھی ختم کرکے عمارتوں کے ساتھ خوبصورت سٹریٹ لائیٹیں لگائی جائیں گی صرافہ بازار رات جلدی بند ہوجاتاہے اسلئے صرافہ بازار اور بھابڑہ بازار والی سڑک رات کو مقامی آبادی کے بیٹھنے یا اور گھومنے کیلئے بطور پبلک مقام میں ڈھال دی جائے گی جسے ٹریفک فری کیا جائے گا تاکہ وہاں صرف لوگ پیدل آئیں اور تفریح کریں اس کے علاوہ کرونا وائرس کی وجہ سے چونکہ شہر میں آمد ورفت کم ہے اس لئے میٹنگ میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ شہر کی کچھ سڑکوں کو ٹریفک فری کردیاجائے تاکہ شہر کے اندر گاہکوں اور شہریوں کیلئے چلنا پھرناآسان بنایاجاسکے اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضی نے تاجرنمائندوں سے کہاکہ اس ضمن میں ان کے تعاون اور تجاویز کوہر صورت اہمیت دی جائے گی اور اس بات کا خیال رکھاجائے گا کہ یہ پراجیکٹ تاجروں کے کاروبار کیلئے بہتری کا سبب بنے بازار اور شہر جتنے خوبصورت ہوں گے اور ان میں آمد ورفت جتنی آسان ہوگی وہاں کاروبار بھی اتنا زیادہ پھلے پھولے گا اس موقع پر تاجر نمائندگان نے کہا کہ وہ آرڈی اے اوریو این ڈی پی کے پیش کردہ منصوبہ سے متفق ہیں اور بھر پور تعاون کیلئے تیار ہیں تاکہ خطہ میں راولپنڈی شہر کی تجارتی اہمیت کو مزید اجاگر کیاجاسکے۔
صرافہ اور بھابڑہ بازار کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر غور و خوص
May 12, 2020