اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کال سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کرونا وائرس کے حوالے سے ہیلپ لائن 1166 کادورہ کیا ۔ہیلپ لائن کی کارکردگی درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔ ہیلپ لائینز کے نمائندوں سے بات چیت اور کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ چالیس ہزار سے زائد کالز کال سنٹر کو موصول ہوتی ہیں ۔ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو موثر اور مربوط آگاہی دی جارہی ھے ۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت روزانہ کی بنیاد موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ھے ۔ عوام وفاق اور صوبوں کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر بھر پور عمل کریں ۔احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلا کو موثر انداز سے روک سکتے ہیں ۔