اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایوان بالاء کے 12 مئی2020 کو ہونے والے اجلاس کیلئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ پر جدید طرز کے نصب کیے گئے سنیٹائزر سکینر اورتھرمو ٹمپریچر سکینر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سینٹ ڈاکٹر اختر نذیر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا اراکین پارلیمنٹ، ملازمین اور میڈیا کے افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے مرتب کیے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔