مشترکہ کوششوں سے کرونا کو شکست دینگے، امریکی سفیر کا شہباز شریف کوخط

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف کو امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونز نے خط لکھ کر رمضان المبارک کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں کرونا سے نمٹنے کے لئے اشتراک عمل پر بات کی ہے۔ امریکہ اور پاکستان کرونا کے معاشی اثرات سے نبردآزما ہونے کے لئے شراکت داری اور تیزی سے کوششیں کررہے ہیں۔ سفیر پال جونز نے کہا کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے۔ امریکہ نے پاکستانی نادار طبقات کی مدد کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد احساس ایمرجنسی پروگرام میں دی ہے۔ وائرس کے خلاف مشترکہ جنگ کے لئے امریکہ نے 15 ملین ڈالر نئی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے فوری نوعیت کی ضروریات پوری کرنے کی خاطر اضافی امداد کی فراہمی کے لئے پاکستانی حکام سے مل کر کام کررہے ہیں۔ ان مشکل حالات میں پاکستانیوں کی طرف سے خیرسگالی اور مدد کے اظہار پر شکر گزار ہیں۔ مشکل حالات سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے لئے نیک تمناؤں اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مشترکہ کوششوں سے کرونا کو شکست دیں گے اور اپنی خوشحالی و آزادی کا تحفظ کریں گے۔ ادھر شہباز شریف نے میجر محمد اصغر کی شہادت پر کہا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں فرض کی ادائیگی کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ افواج پاکستان‘ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں نظر نہ آنے والے دشمنوں سے قوم کو بچانے کے لئے برسرپیکار ہیں۔ میجر محمد اصغر کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...