طرابلس(این این آئی)لیبیا کی نیشنل آرمی کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ایک جھڑپ کے دوران ترک نواز ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ طرابلس میں عین زارہ کے مقام پر پیش آیا۔ ترک نواز جنگجو گروپ فیلق الثانی کے کمانڈر محمد ھنداوی کو دارالحکومت طرابلس میں ایک خصوصی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔لیبی فوج کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا گیا جس میں ایک جنگجو گروپ کے کمانڈراور اس کیساتھیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔خیال رہے کہ لیبیا میں قومی وفاق حکومت اور لیبی فوج کے درمیان 19 جنوری 2020ء کو طے پائے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ترکی نے کہا کہ اگر خلیفہ حفتر کی زیرکمان لیبیا کی نیشنل آرمی طرف سے ہمارے سفارتی مشنوں پر حملے جاری رہے تو اس کے خلاف کارروائی آئینی ہدف ہوگی۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں نیشنل آرمی ترکی کے مفادات اور اس کے سفارتی مشنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
لیبیا:طرابلس میں جھڑپ کے دوران ترک نواز جنگجو کمانڈر ہلاک
May 12, 2020