بھارت میں آج سے ٹرین سروس جزوی بحال،ٹکٹ آن لائن دستیاب

May 12, 2020

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں آج (منگل کے روز) تقریباً 50 دن بعد انڈیا کی مختلف ریاستوں سے مسافر ٹرینوں میں سوار ہوسکیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اس مہینے کے شروع میں کئی ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینوں کا اہتمام کیا تھا۔ لیکن تازہ اعلان ہر شہری پر لاگو ہو گا۔یہ ٹرینیں دارالحکومت دہلی سے روانہ ہوں گی اور بنگلور، ممبئی، چنئی اور احمد آباد سمیت 15 شہروں میں جائیں گی۔ ٹکٹ آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔انڈیا میں تیسرے لاک ڈاؤن کا نصف وقت گذر چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریاستوں نے پابندیوں میں نرمی کی تھی۔ انفیکشن میں اضافے کے باوجود جزوی طور پر ریلوے سروس کا دوبارہ آغاز ابھی تک کی سب سے بڑی نرمی ہے۔انڈیا میں تقریباً 63000 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 20000 سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں اور 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں