والیٹا(اے پی پی) فن لینڈ میں مالٹا کے سفیر مائیکل زامیٹ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا ہٹلر سے موازنہ کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ٹائمز آف مالٹا کے حوالے سے بتایا کہ مالٹا کے سفیر مائیکل زامیٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 75 سال قبل ایڈولف ہٹلر کو روکا گیا، جرمن چانسلر انجیلا میرکل کو کون روکے گا جنہوں نے یورپ پر کنٹرول کرنے کے لیے ہٹلر کے تمام خواب پورے کیے۔
فن لینڈ میں مالٹا کے سفیر مائیکل زامیٹ نے جرمن چانسلر مرکل کا موازنہ ہٹلر سے کرنے پر استعفیٰ دے دیا
May 12, 2020