ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)رمضان المبارک کے با برکت مہینہ کے سترہ روزے گزر گئے لیکن مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا انتظامیہ گراں فروش ناجائز منافع خور مافیا کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ماہ مقدس کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیائ خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دوکاندار اور تاجر کسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت اور تادیبی کاروائی عمل میں لا کر صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء ڈاکٹر سہیل اقبال مغل انجینئر حاجی محمد اویس صدر بازار موڑ ایمن آباد اسلم گوندل نے کیا۔