گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لاک ڈائون میں نرمی کے بعد گوجرانوالہ میں چھوٹے کاروباری مراکزکھل گئے ہیں بازار اور دکانیں کھلتے ہی عید کی شاپنگ کرنے والوں کا بھی رش لگ گیا جس کے باعث حکومتی ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ہفتہ میں چار روز کے لیے کھولے گئے کاروباری مراکز سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بھی معمول سے زیادہ دیکھائی دے رہی ہے جبکہ چھوٹے کاروباری مراکز کے علاوہ ،بڑے شاپنگ مالز،ٹرانسپورٹ،سکول ، مارکیٹس اور ہوٹل بند رہیں گے انتظامیہ کی طرف سے چھوٹے کاروباری مراکز صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔