امریکی سینیٹر برنی سینڈ ر نے کورونا کے حوالے سے ملکی صدر ٹرمپ کی کرکردگی اور فیصلوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلوں اور اقدامات نے ہزاروں افراد کی جان لے لی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی اور فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے دن سے ہی کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اور جھوٹ بول کر اپنے اس قسم کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔کورونا نے امریکہ کی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے اور صرف گزشتہ ماہ امریکہ میں تقریبا 20.5 ملین افراد بے روزگار ہوئے اور امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک بڑھ گئی۔