فتح جنگ ( نامہ نگار) لاک ڈائون کے باوجود واپڈا کے اہل کار پوری تندہی اور اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں عید سے پہلے بونس کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر ہمارا بھر پور احتجاج جار ی رہے گا ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے عہدیداروں ثمر شاہ،شمس العارفین ،محمد امتیاز ملک،احسان خان ،ملک اعجا ز، ملک ظہور ،ریاض بنگش،فراز افضل ،فیصل خان اور سید صغیر حسین شاہ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا یونین عہدیداروں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی جب دیگر تمام محکمے لاک ڈائون کے باعث بند اور ملازمین چھٹیوں پر ہیں واپڈا کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی تمام ملازمین کو عید سے قبل بونس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ہمارا بھر پور احتجاج جاری رہے گا۔