وائٹ ہاﺅس نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر اور دیگر 2 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اوول آفس میں داخل ہونے والے عملے کو ماسک پہننے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے پرسنل آفس نے گزشتہ روز کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے اضافی حفاظتی اقدامات کے تحت اوول آفس میں داخل ہونے والے عملے کے لیے ہر وقت ماسک پہننا ضروری ہے یا اپنے چہروں کو ڈھانپیں ماسوائے جب وہ اپنی سیٹوں پر ہوں اور اپنی ساتھیوں سے سماجی فاصلے پر ہوں۔ دوسری جانب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے بغیر ماسک پہنے وائٹ ہاﺅس کے روز گارڈن میں گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ انہیں انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ہر کسی سے بہت دوری رکھتے ہیں اور وائٹ ہاﺅس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے کم رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا وائٹ ہاﺅس میں روزانہ سینکڑوں لوگ داخل ہوتے ہیں، میرا خیال ہے کہ ہم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹلی ملر اور دیگر 3 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے اور وہ گزشتہ 2 ہفتے سے سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔