صوبائی وزیرتعلیم سعیدغنی نے کہا ہے کہ ہم یکم جون کوسکول نہیں کھولیں گے، نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا ۔صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر غورکیا گیا۔ ہم سندھ میں یکم جون سے اسکولزنہیں کھلیں گے جبکہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے بچوں کوپروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بچوں کے پچھلے رزلٹس کو سامنےرکھ کرکیا جائے گا۔اجلاس میں پہلی سے بارہویں تک طلبہ کوپروموٹ کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔سعید غنی نے کہا کہ ہم پہلے کہہ چکے تھے کہ پہلی جون کو اسکولزکھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔مارچ میں صوبہ سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے مکمل شیڈول کااعلان کردیا تھا، تاہم جب شفقت محمود نے فیصلہ کیا ہم نے مشروط رضامندی ظاہرکی۔ شفقت محمود خود کہہ رہے ہیں کہ نویں سے بارہویں کے بچوں کوپروموٹ کرنے میں مسائل ہیں۔اسکولز پر چھوڑا ہے کہ اگر کوئی بچہ پیپر میں فیل ہے تو مناسب وقت میں اس کا امتحان لیا جائے ۔بورڈ کے قوانین کے مطابق طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جا سکتا ، اس سلسلے میں بورڈامتحانات پر وفاق سے بات کر کے فیصلہ لیا جائے گا ۔سعید غنی نے کہا کہ طلبا کی مشکلات کا اندازہ ہے ، اسکولوں کو زیادہ عرصے بند نہیں رکھا جاسکتا ۔سرکاری اسکولز اورکالجز میں آن لائن کلاسز کی استطاعت نہیں ہے ۔
یکم جون کوسکول نہیں کھولیں گے، نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا : سعیدغنی
May 12, 2020 | 15:03