ہلی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوالی

May 12, 2021

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کرکٹرز نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں یکم مئی سے 18 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کو ویکسین لگوانے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کے بعد کرکٹرز اور ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس نے ویکسین لگوانا شروع کردی ہے۔ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے کرکٹرز میں ویرات کوہلی،شکھردھون، اجنکیا رہانے،ایشانت شرما،پجارا،امیش یادیو اور شکھا پانڈے شامل ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں آئی پی ایل میں کئی کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے مزید دو لاکھ اٹھتر ہزار نئے مریض سامنے آئے اور مزید تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزیدخبریں