کامران اکمل کے بچے بھی  ’ارطغرل غازی ‘ کے مداح ہوگئے

May 12, 2021

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر، وکٹ کیپر کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتانا ہے کہ اْن کے بچوں پر تاریخی اسلامی کردار ’ا رطغرل غازی‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور بچے اْن کے جیسا نظر آنا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اسلامی تعلیمات پر مبنی معروف تْرک سیریز دیرلیش ارطغرل غازی کی نشریات شروع کی گئی تھیں جو تا حال جاری ہے۔پاکستان میں ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی عوام پر اس ڈرامے نے ایک سحر طاری کر دیا تھا اور ہر جگہ اس ڈرامے کے مداح سیریز کی تعریفیں یا ناقدین تنقید کرتے نظر آ رہے تھے۔ پاکستان کے بلے باز اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اْن کے بیٹے اور بھتیجے کو قائی قبیلے یعنی کے ارطغرل غازی کے قبیلے کا روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔کامران اکمل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اْن کے گھر میں ارطغرل غازی کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، آیان اور بھتیجے ریان ارطغرل غازی جیسا دکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں