لندن میں اسرائیل کیخلاف مظاہرہ  فلسطینیوں پر مظالم قابل مذمت برطانیہ میں  فلسطینی سفیر کا انٹرویو 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حام رملط نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ یروشلم میں ظلم کر رہا ہے۔ اسرائیل نے 9 بچوں سمیت کئی افراد کو شہید کر دیا جو قابل مذمت ہے۔ بی بی سی کی میزبان فلسطینی سفیر سے مسلسل حماس کے راکٹ حملوں  کی مذمت کا پوچھا تو سفیر نے کہا کہ وقار کیلئے کئے گئے ردعمل کے بجائے اصل چارج کی مذمت کرنی چاہئے۔ فلسطینی سفیر نے کہا برطانوی وزیر خارجہ نے جلدی سے حماس کی مذمت کر دی اور اسرائیل چور روزانہ کی بنیاد پر ظلم کر رہا ہے اس کی مذمت کبھی نہیں کی۔ ہم اس دوہرے معیار سے تنگ آ چکے ہیں۔ دریں اثناء لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش کے سامنے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف ممالک کے  لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...