فضل الرحمن کی ذمہ داران، کارکنوں کو عید احتیاط سے منانے کی ہدایت 

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذمہ داران  اور کارکنان سے کہا ہے کہ وہ  عید اور اگلے ایام میں مکمل احتیاط کریں اور سفر سے اجتناب کریں۔اور کرونا وبا سے بچائو کے لئے دعائوں کا اہتمام کریں۔مولانا محمد امجد خان، محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن اور مفتی ابرار احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر یہ عید سب حضرات اپنے اپنے علاقوں اور گھروں میں مکمل احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منائیں۔اپنے گھروں اور علاقوں سے باہر سفر سے ہر گز نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...