خانیوال‘ملتان (خبر نگار‘ڈسٹرکٹ رپورٹر‘کرائم رپورٹر) خانیوال میں لاک ڈائون کے دوران سیل کی گئی دکان 500روپے چالان فیس بھرکے دوبارہ کھولنے کا انکشاف سارا دن پولیس اور تاجروں میں چھپن چھپائی ہوئی تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم جاری ایس پی گلگشت ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے گردیزی مارکیٹ اور گلگشت کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ،خانیوالسے خبرنگارکیمطابق چوک سنگلانوالہ اور فیض بازار میں لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں جاری۔فیض بازار کو تاریں لگا کر سیل کردیا گیا۔ چوک سنگلانوالہ اور فیض بازار میں تمام دن پولیس اور تاجروں میں چھپن چھپائی کا کھیل جاری رہاچوک سنگلانوالہ کے اکثر تاجروں نے دکانیں کھول لیں مقامی انتظامیہ بے بس نظر آئی پولیس کے گشت نہ ہونے کے باعث بازاروں میں لاک ڈاون نامی کوئی چیز دکھائی نہیں دی۔فیض بازار میں بلدیہ نے شام کو آپریشن کیا تجاوزات ختم کیں اور ساتھ ساتھ اس بازار کو تاریں لگا کر سیل کردیا لیکن چوک سنگلاوالہ میں تمام دن شاپنگ سے یوں محسوسس ہورہا تھا کہ آج ہی آخری روزہ اور چاند رات ہے جہاں انتظامیہ کی اشیر باد سے کام جاری رہا ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی عروج پر تھی ،جبکہ لاک ڈاؤن میں سیل کی گئی دکانیں لاک ڈاؤن کی تاریخ ختم ہونے سے قبل کھولنا سجھ سے بالاتر،ٹیپ لپیٹ کر سیل کئے گئے تالے500روپے کے عوض کھولے جانے لگے شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں مگر انتظامیہ جب ان دکانوں کو سیل کرتی ہے تو صرف تالوں پر ٹیپ لپیٹ دیتی ہے جو اکثر تاجر خود ہی کھول لیتے ہیں بصورت دیگر انتظامیہ کے لوگ محض 500روپے کی رسید کاٹ کر اپنا کام پورا کردیتے ہیں اور تاجر اسی ہی روز دکان کھول لیتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں دکان کو سیل کرکے لاک ڈاؤن کے دنوں میں جرمانہ وصول کرنا درحقیقت بلی چوہے کا کھیل دکھائی دیتا ہے۔اگر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر لاک ڈاون کے دنوں میں جرمانہ وصول نہ کرکے مثال بنایا جاتا تو کسی بھی شخص کو دکان کھولنے کی جرات نہ ہوتی ۔خانیوال شہر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بڑے بازاروں کو خاردار تاروں کی مدد سے بند کردیا گیا-جبکہ 22 دکانیں،سیل کر کے 15 تاجروں کو بھاری جرمانے کئے گئے 3ریسٹورنٹس بھی بند کرادیئے گئے اس کے ساتھ ماسک نہ پہننے والے دس شہریوں کو بھی جرمانہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے احکامات پر عمل کا جائزہ لینے کیلئے جہانیاں کا بھی دورہ کیا-اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈائون پر عمل یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کی عید جیل میں گزرے گی-دریں اثناء میاں چنوں میں میں اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 80 سے زائد دکانیں سیل کردیں-