معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی،دربار عید گاہ شریف پر قرآن خوانی

راولپنڈی (پ ر) دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں آبروئے صحافت، معمارنوائے وقت،  مجید نظامی کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی اور دعا کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے خصوصی دعا کرائی اور پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا کہ مجید نظامی صاحب ایک عظیم پاکستانی اور بہت ہی اچھے دل کے مالک تھے۔ اصلاح و فلاح کے حوالے سے ہر جگہ پیش پیش رہتے تھے اور انہوں نے اصول صحافت کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ وہ ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے ایک عظیم محب الوطن کے طور پرکام کرتے تھے۔ انکی خدمات نوائے وقت اور صحافت کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ انکے درجات کو مزید بلندی عطا فرمائے، ان کے خاندان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ہر مقام پر اپنے پیارے حبیب  پاک ﷺ  کے صدقے کامیابی عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...