تحریک انصاف کی حکومت کومسلم لیگ ن فوبیا ہو چکا ہے: چوہدری جمیل 

May 12, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل احمد نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ ن کی قیاد ت کیخلاف انتقامی کارروائیوں کاجو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے مسلم لیگی گھبرانے والے نہیں ہمیشہ ہر میدان میں باعزت سرخرو ہونگے میاں شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف نے جس طرح جوانمردی کے ساتھ مشکلات کو برداشت کیا قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اس طرح شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف ودیگر قائدین اور اب میاں جاوید لطیف کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے وہ بھی سرخروہونگے تحریک انصاف کی حکومت کومسلم لیگ ن فوبیا ہو چکا ہے۔ 

مزیدخبریں