پاکستانی فلم 'دریا کے اِس پار' نے عالمی فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز جیت لیے

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی شارٹ(مختصر) فلم 'دریا کے اِس پار' نے نیویارک فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز جیت لیے۔ پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ کی فلم 'دریا کے اِس پار' نے 96 فلموں کے مد مقابل بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی اس فلم نے اپنے نام کرلیے ہیں۔ 30 منٹ دورانیے کی اس فلم  میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن