اوپن یونیورسٹی تمام علاقائی دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر رہی ہے

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو مکمل طور پر کامیاب بنانے اور جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہیں ہیں، انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو آن لائن سہولتوں سے استفادہ کرنے میں کوئی رکاٹ باقی نہ رہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے مطابق یونیورسٹی کے ٹیلی ویژن چینل کے قیام کے لئے بھی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں ، چینل کے قیام کی منظوری یونیورسٹی نے پہلے سے حاصل کر رکھی ہے جو مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔ٹیلی ویژن چینل کے قیام سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہ ہونے کی صورت میں طلبا تک رسائی میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن