مارگلہ ہلز پارک کے علاقے میں تجاوزات ،کچرا پھینکنا جرم قرار

اسلام آباد(وقا ئع نگار )اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز پارک کے علاقے میں تجاوزات ، بون فائرز ، بار بی کیو ، درختوں کی کٹائی ، "لٹرنگ" (کچرا پھینکنا )کو جرم قرار دے دیا ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری نو ٹیفیکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ دیا مارگلہ نیشنل پارک ایریاز میں پکنک کے دوران مارگلہ ہلز پر کھانے پکانے آگ جلانے پر پابندی عائد کردی ہے اورخلاف ورزی پر ایک ماہ قید جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اور انتظامیہ کو یہ اختیارات دے دئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن