مثبت تبدیلی کے لیے اپنی سوچوں و فکروں کو تبدیل کرنا ہو گا، سجاد انور 

راولاکوٹ (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 5 سردار سجاد انور خان نے کہا ہے کہ مہں گاہی ،بیبرو زگاری ، لاقانونیت اور دیگر تمام اجتماعی خرابیوں کی وجہ اچھی عوام دوست حکومت کا نہ ہونا ہے۔خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت کے ہاتھوں میں اگر اقتدار ہوتا تو رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام بری طرح مہنگاہی کی چکی میں نہ پس رہی ہو تی کتنی بدقسمتی اور باعث شرم بات ہے کہ ہماری حکومتوں کو دوسروں کے لیے بھی آئیڈیل ہونا چاہئیے تھا مگر امانت و دیانت کی مثالیں غیروں میں موجود ہیں اور مسلم حکمران کرپشن،اقرباہروری اور دیگر سنگین عوارض میں مبتلا ہیں اور عوام کی حالت روز بروز دگرگوں ہوتی جا رہی یے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاچھوٹ ایڑھ گلی میں رابطہ عوامی مہم کے سلسلہ میں وفود سے ملاقتوں اور بعد ازاں افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار سجادانور خان نے کہا کہ بڑی مثبت تبدیلی کے لیے اپنی سوچوں و فکروں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے ،عدل کے نظام کے لیے ہر ہر فرد و بشر تک جماعت کی دعوت پہنچائیں۔لوگوں کے پاس اب جماعت اسلامی اور اسلامی نظام کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہے۔اس موقع پر امیر یونین کونسل پاچھوٹ سردار شوکت حسین۔خورشید خان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن