خالد رانجھا ،سلمان رفیق، عمران نذیر کی اکرم چوہدری کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ارم بخاری، مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر خالد رانجھا اور بزنس مین نذیر احمدسمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینئر سیاستدان اکرم چوہدری کے گھر آکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن