جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کروناسے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی ایس او پیز اور طبی ماہرین کی گائیڈ لائنز و احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ ان کی خوشیاں ماند نہ پڑیں اور وہ عید کے بعد بھی نارمل زندگی گزارسکیں ، حکومت مہلک وبا کاپھیلائوروکنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا ئے ہوئے ہے جس کے موثر و سود مند نتائج برآمد ہورہے ہیں، اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ انسان چاہے ترقی کی کتنی ہی منازل کیوں نہ طے کر لے قدرتی آفات پرقبل ا ز قابو نہیں پا سکتا اللہ تعالیٰ جو چاہے اس کا اختیار ہے اور اس کے سامنے انسان بالکل بے بس ہے ،کرونا بھی ایک قدرت کی طرف سے امتحان ہے انہوں نے کہا کہ عام لوگ کرونا کی تیسری لہر کی سنگینی کاادراک نہیں کر رہے جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
عوام کروناسے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں:خان نوید اختر
May 12, 2021