لاہور( کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر سے نمردآزما ہونے کیلئے چین کے حفاظتی طریقے اختیار کئے جائیں اور ان طریقوں پر عملدرمد کیلئے مقامی عملے کے ساتھ اشتراک عمل کیلئے چینی ماہرین سے مدد حاصل کی جائے۔ وہ گزشتہ روز پاک چین چیمبرکی مجلس عاملہ کے ایک آن لائن ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔جس میں سینئر نائب صدر داؤد احمد، نائب صدر خالد رفیق چوہدری، سیکرٹری جنرل صلاح الدیں حنیف اور متعدد اراکین نے بھی اظہار خیال کیا۔ ایس ایم نوید نے کرونا کی تیسری لہرکے ہلاکت خیز ہونے کی وجہ سے عید کے چھٹیوں کے دورانء ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نا فذ کرنے کی بھرپور حمایت کی اور کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ایس او پیز پر عمدرآمد کرنے اور کرانے میں حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب چین میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو لوگوں نے اسے منفی اقدام گردانا تھا مگر بعد میں کروناسے ہونے والی اموات اور مثبت کیسوں میں نمایاں کمی نے اس اقدام کو درست قرارا دیا۔کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد چین میں کورونا کی وجہ سے صرف 4800 اموات اور ایک لاکھ مثبت کیس ریکارڈ کئے گئے۔ اور بعد میں چین نے کرونا کی ایسی کامیاب حفاظتی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے کہ چین میں حالات نارمل اور اکانومی بحال ہوچکی ہے اور بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ساری کی ساری معیشت کو ڈیجیٹلائز کیا جاچکا ہے۔اس موقع پر پاک چین چیمبر کے سینئر نائب صدر داؤد احمد نے کہا کہ چین کے جی ڈی پی جو پہلے تین کوارٹرز کے دوران صرف 0.7 فیصد تھی اب بڑھ کر رواں کورٹر میں 4.9 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ چین کی درآمدات میں 13.2 فیصد ی اور برآمدات میں 9.9 فیصدی اضافہ ہو چکا ہے۔
کرونا سے نمٹنے کیلئے چینی ماہرین کی مدد لی جائے:پاک چین جوائنٹ چیمبر
May 12, 2021