اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسر کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ صدر عارف علوی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد جبکہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کیلئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
عید تعطیلات کے دوران صدرو وزیراعظم کے طبی و خوراک معائنے پر 5 ڈاکٹر مامور
May 12, 2021