قومی روک بال چیمپئن شپ  جون میں کھیلی جائے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روک بال چیمپئن شپ 13 سے 15 جون تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپی کے، گلگت بلتستان،آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی،  چیمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن