ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر سرکاری تعطیلات کے دوران صارفین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہاہے۔ میپکو ریجن کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز نے شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کے لئے سب ڈویڑنل دفاتر کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز میں چیکنگ شروع کردی ہے۔ ایکسین میپکولودہراں ڈویژن عبدالرؤف سنگھیڑا نے جلہ سب ڈویژن میں رات کے اوقات میں شکایت سنٹر کی چیکنگ کی اور صارفین کی درج ہونے والی شکایات پر ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ یقینی بنایاجائے۔