خانپور بگاشیر(خبرنگار) سادات کالونی سابقہ سوشل سکیورٹی والی مین گلی پر بااثر شخص مولوی رمضان نے اپنے پلاٹ سے کئی فٹ آگے گلی کے اوپر تعمیرات کرکے نہ صرف گلی کا راستہ تنگ کر دیا بلکہ آنے جانے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا بھی معمول بنا لیاہے۔اہل علاقہ کی جانب سے دی گئی ٹاؤن کمیٹی کو درخواست پر عملہ موقع پر گیا تو اس شخص نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔عملہ کے جانے کے بعد مذکورہ شخص نے گلی سے گزرنے والی سیوریج نالی اور واٹر سپلائی کے پائپ توڑ کر اپنی تعمیرات شروع کر دی۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ڈی جی خان،ڈی سی مظفرگڑھ ودیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔