حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آ رہی‘ رفیق رجوانہ 

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب‘ سینئر قانون دان اور مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے رہنما ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس ایک مردہ گھوڑا ہے اس پر جتنے حکومتی چابک مار لئے جائیں یہ چل نہیں سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نمائندہ نوائے وقت سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کیا ہے اس موقعہ پر انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھول کر حکومت براہ راست توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے حکومت کے ہاتھ اس کیس کو دوبارہ کھولنے پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس پر 3 سال قبل جب حکومت ہی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تو اس وقت سپریم کورٹ نے اسے دوبارہ خارج کردیا اور اس پر مدلل فیصلہ بھی جاری کردیا ہے قانون کے مطابق کسی بھی جرم کا ٹرائل صرف ایک بار ہی ہوسکتا ہے مگر اس کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آرہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن