بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے  والد کورونا سے چل بسے

May 12, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے والد پرمود کمار چاولہ کورونا سے چل بسے۔ پیوش چاولہ کے والد گزشتہ کچھ روز سے کورونا میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے پیر کو دم توڑ گئے۔ 32 سالہ کرکٹر پیوش چاولہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے والد کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہارے ہیں۔ لیگ سپنر پیوش چاولہ 2007ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2011ء کے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے دونوں بھارتی سکواڈز کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں