ٹوکیو(پی پی آئی) ٹوکیو اولمپکس سے متعلق جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کہا ہے کہ میں نے اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح نہیں رکھا۔ وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کہا کہ میری پہلی ترجیح جاپانیوں کی زندگی اور صحت ہے۔ ہمیں سب سے پہلے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں 60 فیصد سے زائد عوام اولمپکس کو ملتوی کرنے کی حامی ہیں۔ جاپان میں رواں ماہ کے آخر تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے حکومت نبرد آزما ہے۔