فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تازہ فضائی حملے میں ایک 12 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے۔ منگل کی شب کیے جانے والے حملے میں جس رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ رہائشی ہے۔قطری خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں غزہ کے صحت حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ پیر کی رات سے اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اب 10 بچوں سمیت 35 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کم از کم 3 اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ غزہ میں ایک12 منزلہ رہائشی عمارت عمارت فضائی حملوں میں سے ایک حملے کے بعد زمین بوس ہوگئی جبکہ اسرائیل میں غزہ سے 70 کلومیٹر دور تک سائرن اور دھماکوں کی آوازیں آئیںاپنے شہریوں کی ہلاکت سے پہلے ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی سرحد پر مزید دستے بھجوا رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع نے 5 ہزار ریزور فوجیوں کو متحرک کرنے کا حکم دے دیا تھا۔دوسری جانب کشیدگی میں اضافے کے بعد اسرائیل میں رہائش پذیر ہزاروں عرب کمیونٹیز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی مذمت کی۔یہ حالیہ برسوں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیل میں کیے گئے بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔
غزہ پراسرائیلی بمباری ، اب تک 35 فلسطینی شہید اور 220 زخمی ہوگئے
May 12, 2021 | 12:20