پشاورمیں آخر کار مرغی نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی ہے اور 10روپے اضافے کے بعد مرغی کی فی کلو قیمت301روپے ہو گئی ہے ۔گوشت فی کلو600روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ عید کے موقع پر مرغی و گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں مرغی کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی عبور کرلی ہے۔مرغی کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 301 روپے ہوگئی ہے جبکہ موجودہ قیمت پشاور کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔مرغی کی بڑھتی قیمتوں پر شہری پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر مرغی کی قیمت ساڑھے تین سو سے چار سو روپے تک کلو پہنچ جانے کا امکان ہے ۔اسی طرح گائے کا گوشت بھی فی کلو چھ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت بھی عید الفطر کے موقع پر بڑھانے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے ۔