منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے تیس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے کے لئے اتوار سے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ویکسین کی فراہمی اور وفاق کی تمام اکائیوں کی استعداد میں بہتری آنے پر کیا گیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت ویکسین لگوانے کے اہل افراد کے لئے کیٹیگریز کو توسیع دینے کا عمل جاری رکھے گی۔