وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اسرائیل کی غزہ میں بمباری اورمیزائل حملوں کی شدید مذمت۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسرائیل بچوں اورخواتین کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کررہاہے، اسرائیل تمام عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند کرفلسطین میں آگ اورخون کاوحشیانہ کھیل کھیل رہا ہے،معصوم بچوں اورخواتین کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں، عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت کافوری نوٹس لینا چاہیے، نہتے فلسطینیوں کو طاقت کے نشے میں مدہوش دشمن سے بچانے کیلئے عالمی برادری کوفوری طورپر عملی کردار ادا کرنا پڑے گا ،اسرائیلی ظلم و ستم کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، نہتے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اسرائیل کی غزہ میں بمباری اورمیزائل حملوں کی شدید مذمت
May 12, 2021 | 20:48