بلال صدیق کمیانہ سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے 15رکنی وفدکی ملاقات

May 12, 2022


لاہور(وقائع نگار)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سینئرعہدیداران سمیت 15رکنی وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔سینئرنائب صدرخرم میر لاہور بار،نائب صدر احسان نواب،فنانس سیکرٹری ملک جواد اعوان،نائب صدر ماڈل ٹاون عظمت ضیا سندھو،لائبریری سیکرٹری صوبہ عتیق،ایڈیٹر طاہر منہاس و دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں لاہور پولیس اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وکلا کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ آئین کی پاسداری اور قانوں کی بالادستی کیلئے وکلا برادری کی شاندارخدمات ہیں۔
ظوم کو انصاف کی فراہمی اورمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس اور وکلا کا کلیدی کردار ہے۔ وکلاء برادری کے مسائل کا حل لاہور پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ لاہور پولیس بار اور بنچ کے مسائل کے حل، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزیدخبریں