کراچی( نیوز ڈیسک)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر باہر نکلیں تو اپنے سر کو ڈھانپ کے باہر جائیں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائینہ کیا اورعوام میں ٹھنڈاپانی و مشروبات تقسیم کیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرنے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے بلدیہ غربی کی تمام ڈسپنسریوں میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیئے جائیں تمام ہیٹ اسٹروک کیمپس پر ضروری ادویات، ٹھنڈا پانی،لیموں پانی کے ساشے اور مشروبات کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ میونسپل کمشنرغلام سرور راہپوٹونے بلدیہ غربی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی میں ہیٹ اسٹروک کے دوران عوام کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کی حدود میں ہیٹ اسٹروک کیمپس بھی قائم کردئے گئے ہیں