کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور چیئرمین انتخابی بورڈ ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے، غلط حلقہ بندیوں اور اپنے مخالف ووٹرز کو تتر بتر کرنے، چیلوں کو انتظامیہ میں لگواکر انہوں نے انتخابات چوری کرنے ہیں، پیپلزپارٹی نے اپنے طویل دور حکومت میں ہمیشہ آمرانہ، غیرجمہوری رویے اختیار کئے ہیں ،حکمران اپنی ماضی سے سبق سیکھنے کی بجائے آمرانہ رویہ برقرار رکھا ہوا ہے، سندھ کو پندرہ سالوں سے لوٹنے والے حکمران سندھ کا خزانہ مکمل چرانے کیلئے زبردست پلان بنایا ہے، محبان سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کر اس ٹولے کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے 14اضلاع کے طویل دورے سے واپسی پر کراچی صوبائی دفتر میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے یہ طے کیا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیرجمہوری رویے اختیار کئے ‘ممتاز سہتو
May 12, 2022